چار قل شریف
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ
لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ
وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ
وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ
وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
ترجمہ
اللہ کے نام سے جو نہایت
رحم کرنے والا، مہربان ہے۔ کہو: اے کافرو! نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت
کرتے ہو۔ اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ اور نہ میں
عبادت کرنے والا ہوں اس کی جس کی تم نے عبادت کی۔ اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت
کرتا ہوں۔ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ
الرَّحِيمِ
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
اللَّهُ الصَّمَدُ
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ
ترجمہ
اللہ کے نام سے جو نہایت رحم کرنے والا، مہربان ہے۔ کہو:
وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔
اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
ترجمہ
اللہ کے نام سے جو نہایت رحم کرنے والا، مہربان ہے۔ کہو:
میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔ ہر اُس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھیرا
چھا جانے کے وقت کے شر سے۔ اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ اور حسد کرنے والے
کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ
مَلِكِ النَّاسِ
إِلَٰهِ النَّاسِ
مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
ترجمہ
اللہ کے نام سے جو نہایت رحم کرنے والا، مہربان ہے۔ کہو:
میں پناہ مانگتا ہوں لوگوں کے رب کی۔ لوگوں کے بادشاہ کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسہ
ڈالنے والے شیطان کے شر سے جو پیچھے ہٹ جانے والا ہے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا
ہے۔ جو جنوں میں سے ہے اور انسانوں میں سے بھی
Comments
Post a Comment